
IUB and NRKNA organize two-day capacity-building workshop for Seerat teachers
پی آر او نمبر 215/26
مؤرخہ 12.06.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہ اشتراک نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ برائے اساتذہ سیرت کا انعقادکیا گیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کے ٹرینز ڈاکٹر سید عزیز الرحمن ہیں انچارج بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ریجنل دعوہ سینٹر (کراچی) تھے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمٰن ڈائریکٹر سیرت چیئر کی رہنمائی میں سیرت چیئر کے علمی حلقہ جات اور نشست قائم کرنے پر کوششوں کو سراہا۔



