
PRO No. 244/26 dated 05.07.2026Directorate of Public Relations the Islamia University of BahawalpurAdeel Asghar, a student of the Department of Electronics Engineering, Faculty of Engineering and Technology, the Islamia University of Bahawalpur, has received a 100 percent scholarship for higher education at Hebei University of Technology, China.
پی آر او نمبر 244/26
مؤرخہ 05.07.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم عدیل اصغر نے ہیبی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی چین میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 100 فیصد تعلیمی اخراجات کا سکالرشپ حاصل کیا ہے۔ اسی شعبے کے طالب علم محمد عبداللہ کو سبانکی یونیورسٹی ترکیہ کے سمر ریسرچ پروگرام میں شمولیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان دونوں طالب علموں نے یہ کامیابیاں گلوبل انڈرگریجویٹ ریسرچ پروگرام کے تحت اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ انجینئر ڈاکٹر دلیپ کمار کی زیر نگرانی حاصل کیں ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے طلبہ کے لیے نامور عالمی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں پر انجینئر ڈاکٹر دلیپ کمار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دونوں طالب علموں کو مبارکباد دی ہے۔
